16 جنوری 2018 - 16:40
بلجیئم؛ عمارت میں دھماکہ، دو افراد ہلاک

بلجیئم کے شہر اینٹورپ میں ایک عمارت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بلجیئم کے شہر اینٹورپ میں ایک عمارت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ بلجیئم کے شہر اینٹورپ کے ایک ریستوران میں ہوا۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے سے عمارت کے سامنے کا حصہ پوری طرح منہدم ہو گیا۔ اس دھماکے سے متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اس دھماکے میں چودہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے پانچ کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

آخری اطلاع ملنے تک دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تھی لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ کسی دہشت گردانہ کارروائی کا نتیجہ نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲